peshawar high court medical degree afghanistan important decision | Express News

peshawar high court medical degree afghanistan important decision | Express News



پشاور ہائی کورٹ نے افغانستان سے میڈیکل ڈگری یافتہ طلبہ کے حق میں بڑا فیصلہ دیتے ہوئے افغان یونیورسٹیوں کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا اور متاثرہ 22 طلبہ کو  این آر ای امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے 22 میڈیکل کے طلبہ کی درخواست منظور کی اور مذکورہ طلبہ کو ہاؤس جاب کے لیے پی آر ایم پی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے متاثرہ طلبہ کو این آر ای امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی اور فیصلے میں بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے 8 ستمبر 2025 کو افغانستان کے مختلف میڈیکل یونیورسٹی کو ڈی لسٹ کیا اور درخواست گزاروں کے مطابق فیصلے کا اطلاق ماضی سے کیا جبکہ ایگزیکٹو فیصلے کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے اپنی ڈگریاں متعلقہ تعلیمی اداروں کے ڈی لسٹ ہونے سے پہلے مکمل کیں لہٰذا پی ایم ڈی سی بیرون ملک سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کا سال میں دو بار امتحان لینے کی پابند ہے۔



Source link

جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
کون بنے گا پہلا پاکستانی خلا باز؟ چین نے 2 پاکستانیوں کا انتخاب کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)