جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر

جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر

جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر

پاکستان خطے میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کو قبول کیا۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریقین اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں تنازع کے مستقل حل کے لیے ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور توقع ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری برقرار رکھیں گے۔

Source link

قومی کراٹے اسٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)