جنیوا میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاج، خالصتان کے قیام کا مطالبہ

جنیوا میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاج، خالصتان کے قیام کا مطالبہ


جنیوا میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنے احتجاج، خالصتان کے قیام کا مطالبہ

بھارت میں سکھوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں

جنیوا میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سکھ برادری کی بڑی تعداد شدید گرمی کے باوجود احتجاج میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے سکھوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران بینرز اور پلے کارڈز بھی آویزاں کیے گئے جن میں بھارتی حکومت پر سکھ برادری کے خلاف مبینہ مظالم کے الزامات درج تھے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں الزام عائد کیا کہ بھارت میں سکھوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور خالصتان کی حمایت کرنے والوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے بعض قیدیوں کی رہائی نہ ہونے اور جبری گمشدگیوں کے الزامات بھی عائد کیے۔

مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور سکھ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شفاف تحقیقات کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

احتجاج کے اختتام پر شرکاء نے اپنے مطالبات اور خالصتان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔



Source link

328,000 لیگو کے ٹکڑوں سے بنی کار نے نیا ریکارڈ بنا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)