Independence Day Celebrations Draw Massive Crowds to Murree, Stunning Video Goes Viral | Express News

Independence Day Celebrations Draw Massive Crowds to Murree, Stunning Video Goes Viral | Express News



جشنِ آزادی کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا، مال روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے جبکہ سڑکیں اور بازار رنگ برنگی روشنیوں سے سج گئے۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی مری کی فضائیں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھیں، جبکہ آسمان رنگ برنگی روشنیوں اور شاندار آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔

مال روڈ پر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، جس کے باعث مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔ فیملیز سمیت سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

مری کی تمام اہم نجی و سرکاری عمارتوں کو بھی جشنِ آزادی کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مال روڈ پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جشنِ آزادی کی خوشیوں اور شہری و سیاحوں کی سرگرمیوں کے باعث شہر کی رونقیں عروج پر رہیں۔

سیاح فیملیز نے بڑی تعداد میں آتش بازی کے مظاہرے میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ جشنِ آزادی کا بھرپور جوش و خروش سے استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کی سربراہی میں مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔



Source link

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)