سمندری حدود کا دفاع مضبوط؛ جدید ٹیکنالوجی سے لیس خیبر کی پاک بحریہ میں شمولیت

سمندری حدود کا دفاع مضبوط؛ جدید ٹیکنالوجی سے لیس خیبر کی پاک بحریہ میں شمولیت


سمندری حدود کا دفاع مضبوط؛ جدید ٹیکنالوجی سے لیس خیبر کی پاک بحریہ میں شمولیت

پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں

مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط ہوگیا، پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس دوسرے ملجم کلاس پی این ایس خیبر کا اضافہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب ہوئی جس میں امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور منفرد ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان کیلئے ترکیہ میں تیار کردہ دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی انڈکشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کی اہم تنصیبات اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی اہم توانائی کے بحری راستوں پر واقع ہے جہاں بحری سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، قومی مفادات کے تحفظ اور بحری تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے طاقتور بحری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں پاک بحریہ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے بالکل تیار تھی، پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پی این ایس خیبر اور مستقبل میں آنیوالی ہنگور کلاس آبدوزیں ملکی بحری دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔

آخر میں نیول چیف نے سمندری حدود کے دفاع اور خود مختار سمندروں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



Source link

لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیوں سے متعلق اہم فیصلہ | Express News
Pakistan Sports Board welcomes decision to ban two weightlifting officials for life | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)