Aleema Khan directs 10,000 PTI workers to reach Adiala | Express News

Aleema Khan directs 10,000 PTI workers to reach Adiala | Express News



راولپنڈی: بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم ججز کے اوپر بھی دباؤ ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی جب دباؤ ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائیں گے، ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں اپیل سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے، ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے، بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگ اور وہ اس کیلیے تیاری کررہے ہیں جس کا آپ کو جلد معلوم ہوجائے گا، اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے، جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔



Source link

کویت سے آئل کی آمد بحال، پاکستانی جہازوں کے ذریعے سپلائی جاری
یواے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ڈیزل 70 فیصد مہنگا ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)