Pakistan Sports Board welcomes decision to ban two weightlifting officials for life | Express News

Pakistan Sports Board welcomes decision to ban two weightlifting officials for life | Express News



پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹ اینٹی ڈوپنگ ڈویژن  کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ پر ڈوپنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔

پی ایس بی کے نزدیک یہ فیصلہ کھیلوں کے وقار کے تحفظ اور منظم ڈوپنگ میں ملوث عناصر کے احتساب کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نومبر 2025 میں ہی ڈوپنگ میں ملوث افراد کے خلاف مکمل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سخت کارروائی کی تھی اور متعلقہ افراد کو معطل اور پابند کیا تھا۔

 سی اے ایس کا حالیہ فیصلہ پی ایس بی کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے، پی ایس بی اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ گزشتہ سال ڈوپنگ کے خلاف واضح اور سخت پالیسی نافذ کی گئی تھی جس کے تحت کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسی پالیسی کے تحت سی اے ایس کے فیصلے میں نامزد افراد کو پاکستان میں کسی بھی سطح پر کسی بھی کھیل سے متعلق سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہے کہ سی اے ایس کے فیصلے پر سو فیصد اور سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔



Source link

سمندری حدود کا دفاع مضبوط؛ جدید ٹیکنالوجی سے لیس خیبر کی پاک بحریہ میں شمولیت
ایران نے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے جدید فضائی دفاعی نظام نصب کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)