کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 2 گرفتار | Express News

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 2 گرفتار | Express News



کراچی:

شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد اور نیو کراچی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک جبکہ زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود ڈاکخانہ پل پر شاہین فورس اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، جبکہ شناخت کا عمل جاری ہے۔

تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود ندی کنارے چونا ڈپو کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون، والٹ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ادھر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں صدیق آباد قبرستان لیاری ندی کے قریب پولیس اور مبینہ اسٹریٹ کرمنلز و منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اشراف اللہ ولد عبدالخالق اور راز محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے آئس سمیت منشیات، ایک پستول بمعہ زندہ راؤنڈ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جبکہ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق تمام واقعات میں ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

مذاکراتی ٹیم کا دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟ ٹرمپ نے بتادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 3 لانچ
پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 3 لانچ
پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 3 لانچ
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)