مریم نواز اور محسن نقوی کی مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ | Express News

مریم نواز اور محسن نقوی کی مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ | Express News


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی، محبت اور اتحاد کے فروغ پر زور دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں اور پاکستان میں بسنے والی یہ برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ آج بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے تمام اقلیتوں کے لیے بلا تفریق مساوات کی تعلیم دی، جس پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کے لیے گرانٹس اور ڈویلپمنٹ فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار مینارٹی کارڈ متعارف کرا کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو سہ ماہی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر امید، محبت، قربانی اور نئے آغاز کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں رواداری، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے اور سب کو چاہیے کہ اس موقع پر بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور یہی اتحاد ملک کی اصل طاقت ہے۔





Source link

پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی شکست دے دی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)