فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جہاں آخری 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں ٹائٹل کی دوڑ جاری رکھنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
گروپ مرحلے اور راؤنڈ آف 32 کے اختتام کے بعد تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں کا آغاز آج کینیڈا اور مراکش کے میچ سے ہوگا جبکہ پیراگوئے اور فرانس بھی آج ہی مدمقابل آئیں گے۔
5 جولائی کو برازیل اور ناروے آمنے سامنے ہوں گے جبکہ میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ 6 جولائی کو پرتگال کا اسپین سے اور امریکا کا بیلجیم سے مقابلہ ہوگا۔
آخری دو میچ 7 جولائی کو ہوں گے جہاں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے اور سوئٹزرلینڈ کا سامنا کولمبیا سے ہوگا۔
https://www.instagram.com/p/DaW1weDkv0L/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==
ان مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔








