کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق کورنگی کے ڈی اے سوسائٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ ہلاک ملزم کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود میں پیش آیا۔ کے ڈی اے پلیا سے مل ایریا جانے والے راستے پر مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کی دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت اسد ولد شریف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
Source link











