سونے کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، چاندی بھی مزید مہنگی | Express News

سونے کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، چاندی بھی مزید مہنگی | Express News



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی جب کہ چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 499962 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3943 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 429636 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی بھی مہنگی ہو گئی۔  فی تولہ قیمت میں 326 روپے کے اضافے سے چاندی کی نئی قیمت 8260 روپے  اور 279 روپے کے اضافے سے 10 گرام چاندی کی قیمت 7081 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ ہفتے اور پیر کے روز عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔





Source link

کراچی: ملیر میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، مشتعل افراد کی اندھا دھند فائرنگ، متعدد موٹرسائیکلیں نذر آتش | Express News
شہرقائد میں آج موسم شدید گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)