کراچی: ملیر میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، مشتعل افراد کی اندھا دھند فائرنگ، متعدد موٹرسائیکلیں نذر آتش | Express News

کراچی: ملیر میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، مشتعل افراد کی اندھا دھند فائرنگ، متعدد موٹرسائیکلیں نذر آتش | Express News


ملیر میں گھورنے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکلیں جلادیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر عمار یاسر سوسائٹی تقویٰ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ عبدالرحمان ولد محمد روزی کے نام سے کی گئی، عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شب دو گرپوں کے درمیانی گھورنے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم علاقے کے بزرگ افراد نے  دونوں گروپوں میں صلح کرادی تھی۔

پیر اور منگل کی شب چند مسلح افراد آئے اور تلخ کلامی کے بعد گالم گلوچ شروع کردی، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے مذکورہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

 نوجوان کے زخمی ہونے کے بعد درجنوں مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جبکہ نامعلوم شرپسندوں نے متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس نے علاقہ معززین کی مدد سے مشتعل افراد کو منتشر کردیا اور دونوں گروپوں میں ہونے والے تصادم کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔





Source link

فضا علی کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل، ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
سونے کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد اضافہ، چاندی بھی مزید مہنگی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)