ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے میچ میں گولڈن بیل بھی دلچسپی کی حامل ہوگی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے درمیان آج دوپہر ٹوین سیٹیز ڈربی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا دوسرا میچ شام کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈیز کے میچ میں گولڈن بیل بھی دلچسپی کی حامل ہوگی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار اپریل کو ٹوین سیٹیز ڈربی جیت کر گولڈن بیل اپنے نام کی تھی۔

آج راولپنڈیز کو نہ صرف گولڈن بیل بلکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود اسلام یونائیٹڈ کے سات میچز میں نو پوائنٹس ہیں تاہم ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بقیہ تینوں میچز اہمیت اختیار کر گئے  ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا شام کا مقابلہ پاکستان سپر لیگ کا 350 واں میچ ہوگا جبکہ یہ میچ پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود لاہور قلندرز کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے جبکہ کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔



Source link

Peshawar High Court Declares Cancellation Notification of 5-Star Hotel Allotment Null and Void | Express News
ایران جنگ یورپ کو روز بروز کمزور کر رہی ہے؛ ترک صدر | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)