ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کا ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردعمل

ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کا ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردعمل


ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کا ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کا دلچسپ ردعمل

این ہیتھ وے نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا اور کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے ایک انٹرویو میں ’’ان شاء اللہ‘‘ کہنے پر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں جب کہ مداحوں نے ان کے انداز کو بے حد پسند کیا۔

این ہیتھ وے نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرکے دنیا بھر میں پہچان حاصل کی۔ وہ اس وقت چالیس کی دہائی میں ہیں اور اس سال بھی کئی بڑے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران انہوں نے عمر بڑھنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو بڑھتی عمر سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

ان کے مطابق انسان یا تو عمر بڑھنے سے ڈرتا ہے یا پھر کم عمری میں موت سے، اس لیے بہتر ہے کہ زندگی کو مثبت انداز میں دیکھا جائے۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ وہ ’’ان شاء اللہ‘‘ لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کا یہ جملہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا ’’کیا چل رہا ہے لیکن انشااللہ‘‘ جب کہ دوسرے نے کہا کہ وہ ان الفاظ کی طاقت سے واقف ہیں۔

 

ساریہ صدیقی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ایک اور حلیمہ سلطان کرش شروع ہوجانا ہے ہماری قوم کا‘‘ جب کہ کئی افراد نے ان کے اس انداز کو سراہتے ہوئے مثبت ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ کا یہ سادہ سا جملہ اس بات کی مثال بن گیا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی بات بھی لوگوں کے دل جیت سکتی ہے۔





Source link

asset transfer tax collection system digitalize nasir hussain shah | Express News
پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)