ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبروں کی تردید، اتحاد کو بے مثال قرار دے دیا
برابری، وقار اور معقولیت کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ترجمان ایرانی صدارتی دفتر
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان نے ملک کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت مکمل طور پر متحد اور ایک مؤقف پر قائم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایرانی قیادت کے درمیان اتحاد بے مثال اور مثالی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ برابری، وقار اور معقولیت کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں تاہم ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی قیادت ایک پیج پر ہے اور ملک کے اندر تفرقہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی یا اندرونی سطح پر اختلافات کی افواہیں پھیلانا محض پروپیگنڈا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔











