مقدمات کی بھرمار؛ راولپنڈی میں ایک اور انسداد منشیات عدالت کے قیام کا فیصلہ | Express News

مقدمات کی بھرمار؛ راولپنڈی میں ایک اور انسداد منشیات عدالت کے قیام کا فیصلہ | Express News



راولپنڈی:

انسداد منشیات عدالت میں مقدمات کی بھرمار کے باعث ایک اور نئی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سلسلے میں پرانی ضلع کچہری راولپنڈی میں نئی عدالت کے لیے کمرہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت انسداد منشیات عدالت میں 653 ریکارڈ مقدمات زیر سماعت ہیں، جس کے باعث نئی عدالت کے قیام کی ضرورت پیش آئی ہے۔ نئی عدالت کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نمبر 2 کا نام دیا جائے گا۔

نئی عدالت کے جج کے طور پر سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا غضنفر فرائض انجام دیں گے جبکہ اس کے لیے ضیا کیانی کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں نئی عدالت کے لیے اسٹاف کی تعیناتی آج مکمل کی جائے گی۔

حکام کے مطابق نئی عدالت رواں ہفتے کے دوران 2 روز میں باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گی، جہاں راولپنڈی ڈویژن بھر میں درج اے این ایف کیسز کا ٹرائل کیا جائے گا۔





Source link

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار | Express News
Despite strong opposition, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister decides to expand the cabinet | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)