ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات کا خدشہ

ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات کا خدشہ


ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات کا خدشہ

اگر جنگ مزید تین ماہ جاری رہی تو بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 5.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین

لندن: ایران سے جاری جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگار ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ جنگ کے تسلسل سے برطانیہ کی معاشی صورتحال مزید دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح پہلے ہی بڑھ کر گزشتہ پانچ برس کی بلند ترین سطح یعنی 5.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ مزید تین ماہ جاری رہی تو بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 5.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ نے کہا کہ جنگ کے باعث توانائی کے اخراجات میں اضافہ ہوگا جس سے اداروں کو مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں کئی کمپنیوں کے ملازمین کو جبری چھٹیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ بعض ادارے نئی بھرتیوں کو بھی روک سکتے ہیں۔

ماہرین کو امید تھی کہ رواں برس شرح سود میں دو مرتبہ کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا تاہم موجودہ حالات میں یہ امیدیں کمزور پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔



Source link

یو اے ای کے شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آپریشن معطل | Express News
آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک آگے آئیں اور مدد کریں، ٹرمپ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)