یو اے ای کے شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آپریشن معطل | Express News

یو اے ای کے شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آپریشن معطل | Express News



دبئی:

متحدہ عرب امارات کے اہم شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم تنصیب پر تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

ابوظہبی حکام کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد ہنگامی ردعمل کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد گیس فیلڈ کی سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں جبکہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ گیس فیلڈ متحدہ عرب امارات کی اہم توانائی تنصیبات میں شمار ہوتا ہے اور یہاں پیدا ہونے والی گیس ملکی توانائی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔





Source link

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بڑے ممالک کے انکار پر ٹرمپ کی شدید تنقید
ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات کا خدشہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)