سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی، 13 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی، 13 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی، 13 دہشت گرد ہلاک

ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق مہمند میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف دراندازی کو مؤثر انداز میں روکا بلکہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے فورسز ہر وقت چوکس ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔



Source link

یوم مئی، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن | Express News
عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)