یوم مئی، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن | Express News

یوم مئی، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن | Express News



کراچی:

یوم مئی کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی قربانیوں، جدوجہد اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکاگو کے شہداء کی قربانیوں نے دنیا بھر کے محنت کشوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک نئی راہ دکھائی جس کی بدولت آج مزدور تحریک ایک مضبوط آواز بن چکی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ نے ہمیشہ محنت کشوں اور کسانوں کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں اضافہ، لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور مزدوروں کو صحت و مالی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور خواتین مزدوروں کے لیے خصوصی سہولیات حکومت سندھ کی مزدور دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہیں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے یہ اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ مزدور اور کسان طبقے کو مضبوط بنا کر ایک منصفانہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جائے گا۔





Source link

اسلام محنت کشوں کے حقوق کا ضامن | Express News
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی، 13 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)