وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ فیصلے کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مؤثر رہیں گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو محدود ریلیف ملے گا تاہم ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث اخراجات میں کوئی نمایاں فرق نہیں آئے گا۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور مقامی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Source link

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)