عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ


عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بڑا بوجھ ڈال دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

ماہرین کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مزید بڑھ سکتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑے گا۔



Source link

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنا دی، 13 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے محنت کش عزم و ہمت اور قومی وقار کی علامت ہیں، وزیراعظم کا عالمی دن پر خراجِ تحسین | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)