shah rukh khan reaction on woman express her love video viral | Express News

shah rukh khan reaction on woman express her love video viral | Express News



بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا خاتون مداح کی جانب سے اپنے شوہر سے بھی زیادہ محبت کے اظہار پر دیا گیا ردعمل وائرل ہوگیا اور مداحوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ بھارت کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں بلکہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی عوامی شخصیت ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز (25) جون کو منگلورو میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کی آمد پر جشن کا سماں بن گیا، ایئرپورٹ پر ان کی آمد سے لے کر اسٹیج پر مداحوں سے ملاقات تک، شاہ رخ خان کا ہر لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

مداحوں کی بڑی تعداد اپنے اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے امڈ آئی تھی اور تقریب کے مقام پر ہر طرف جوش و خروش پایا جاتا تھا جہاں نعروں اور مسلسل شاہ رخ خان کے نام کی گونج تھی۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو نے خاص طور پر سب کی توجہ حاصل کی اور اسی پر سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے اور اداکار سے مزید محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے نہایت گرم جوشی سے حاضرین سے گفتگو کی اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا.

King Khan Dancing On 'Tujhe Dekha', The Charm That Never Fades 👑❤️@iamSRK#KING #KINGTitleReveal #ItsKingTime #ShahRukhKhan #SRK #KingKhan pic.twitter.com/vPS53ZNqw4
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) June 26, 2026

اسی دوران ایک خاتون مداح نے شاہ رخ خان سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے بھی زیادہ ان سے محبت کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان نے اس غیرمتوقع جملے پر فوراً اپنی توجہ مبذول کی، جس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیتے ہوئے شاہ رخ خان زور سے ہنس پڑے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ سب اکیلے میں بتانا چاہیے نا، ان کا یہ مزاحیہ جواب وہاں موجود مداحوں کو بہت پسند آیا اور اس لمحے کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لاکھوں افراد نے اسے دیکھا۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ صرف اظہار محبت کا ایک انداز ہے اور میں آپ کے جذبات کو سمجھتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ آپ کے شوہر بھی انہیں سمجھتے ہوں گے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، میں آپ کے شوہر سے بھی محبت کرتا ہوں اور آپ کے پورے خاندان سے بھی اور آپ کا بہت بہت شکریہ۔

A female fan to SRK ‘love you Shahrukh more than my husband’ and the reply she got by SRK ♥️ pic.twitter.com/dJ8i34oUQG
— Aman 🇵🇱 (@DonajCR7) June 25, 2026

سوشل میڈیا پر مداحوں نے شاہ رخ کے اس رویے کو مزاح اور خلوص سے بھرپور قرار دیا اور کہا کہ شاہ رخ خان کے اس بہترین ردعمل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف سپر اسٹار ہیں بلکہ ایک باوقار، عاجز اور بااخلاق شخصیت بھی ہیں۔



Source link

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Boy charged with murder after girl’s body found in Blaenau Gwent
Boy charged with murder after girl’s body found in Blaenau Gwent
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)