واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا


واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا

یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والے پیغامات سے متعلق اہم معلومات چیٹ کھولنے سے پہلے ہی صارف کو فراہم کر دی جائے گی۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس فیچر کا مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ اور آن لائن دھوکا دہی سے محفوظ رکھنا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع رابطے کا جواب دینے سے قبل ضروری معلومات حاصل کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے مرحلہ وار جاری کی جا رہی ہے۔ نئے فیچر کے تحت صارف کو معلوم ہو سکے گا کہ متعلقہ نمبر کس ملک میں رجسٹرڈ ہے، آیا اسے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہوگا اور کیا دونوں افراد کسی مشترکہ واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ چیٹ کھولنے سے پہلے دستیاب یہ معلومات صارف کو خود فیصلہ کرنے میں مدد دیں گی کہ آیا اسے پیغام کا جواب دینا چاہیے یا نہیں۔ اس دوران پیغام بھیجنے والے کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملے گی جس سے صارف کی پرائیویسی بھی برقرار رہے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایسے اسکیمرز کے خلاف مؤثر ثابت ہوگا جو خود کو کسی جاننے والے شخص کے طور پر متعارف کرا کے نیا نمبر استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور صارفین کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نیا سیکیورٹی فیچر بالخصوص دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ نمبرز کی نشاندہی کرے گا جس سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے آن لائن فراڈ کے واقعات میں کمی آنے کی توقع ہے۔



Source link

فیکٹ چیک: وینزویلا زلزلے میں عمارت مہندم ہونے کا دعویٰ غلط نکلا | Express News
shah rukh khan reaction on woman express her love video viral | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)