salman akram raja admit differences and disorder in pti | Express News

salman akram raja admit differences and disorder in pti | Express News



پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے پارٹی میں اختلافات اور انتشار کی کیفیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مسلسل ملاقات نہ ہونا ہے، جس کے باعث قیادت رہنمائی سے محروم اور شدید دباؤ کا شکار ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کی ملاقات سے متعلق معاملات پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں، اس حوالے سے سوالات خاندان سے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ خاندان اجتماعی طور پر ملاقات کرنا چاہتا ہے یا انفرادی طور پر، یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو تاکہ وہ آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امور سے متعلق اپنی ہدایات دے سکیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات نہ آنے اور ملاقاتوں میں تعطل کے باعث پارٹی قیادت مشکلات اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ گزشتہ تقریباً 8 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باقاعدہ ملاقات نہیں ہو سکی اور ان کی آخری ہدایات 9 اپریل کے جلسے کے حوالے سے موصول ہوئی تھیں۔



Source link

samaa tv website haked | Express News
GTA6 Ban Continues | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)