کیچ  میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی | Express News

کیچ  میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی | Express News



کوئٹہ:

حکومت بلوچستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع کیچ (تربت) میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق  ضلع کیچ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، سیاسی جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈبل سواری (پِلین رائیڈنگ) پر بھی پابندی ہوگی تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے مستثنیٰ قرار دی گئی صورتوں میں اجازت ہوگی۔ حکومت نے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، ساتھ رکھنے اور لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 جون 2026 سے آئندہ 30 روز تک مؤثر رہے گا۔

معاونِ خصوصی برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع کیچ میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔





Source link

Aishwarya Rai song included in the eighth grade textbook new controversy has emerged | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)