بھارتی ریاست گجرات میں مزید مساجد اورمزارات مسمار،مودی حکومت مسلمان مخالف ایجنڈے پرقائم | Express News

بھارتی ریاست گجرات میں مزید مساجد اورمزارات مسمار،مودی حکومت مسلمان مخالف ایجنڈے پرقائم | Express News


بی جے پی حکومت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا بدترین استحصال جاری ہے۔مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی پامالی،ان پر بہیمانہ تشدد اورعبادت گاہوں کی مسماری معمول بن چکی ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں مزید مساجد اورمزارات مسمار کر دئے گئے۔ہندوستان گزٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں چند روز کے دوران3 مساجد اور متعدد مزارات مسمارکردیئے گئے۔

مقامی رہائشیوں اورکمیونٹی کے مطابق کارروائی سے قبل کوئی پیشگی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔مساجد ومزارات کی مسماری پروضاحت کے طلب گارمسلمانوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ مسماری کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے25 نوجوانوں کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیلئے بی جے پی حکومتی مشینری کواستعمال کررہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے پرکاربند مودی حکومت اقلیتوں کی شناخت، تاریخ اورعبادت گاہوں پرحملے کر کےبھارت سے ان کا وجود ختم کرنے کے درپے ہے۔





Source link

پاکستان، افغانستان کشیدگی پر روس کا اہم بیان، دونوں ممالک سے فوری تحمل کی اپیل | Express News
50% Penalty on Non-M-Tag and Low-Balance M-Tag Vehicles Challenged in IHC | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)