لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، ذرائع | Express News

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، ذرائع | Express News


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور خاتون جج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اگلے ماہ میں ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اگلے ماہ 8 اگست کوریٹائر ہوجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ لاہور سے جج سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے تین ناموں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز علی رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔





Source link

کیچ  میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)