پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی


پی ایس ایل 11؛ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی

لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

لاہور قلندرز کی بیٹنگ میں فخر زمان نمایاں رہے، جنہوں نے ناقابلِ شکست 58 رنز اسکور کیے۔ ان کے ساتھ ڈینیئل سیمز نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 35 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

دیگر بیٹرز میں چرتھ اسالنکا نے 33، سکندر رضا نے 29، عبداللہ شفیق نے 25 جب کہ محمد نعیم نے 10 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد، افتخار احمد، سفیان مقیم اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

مائیکل بریسویل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جب کہ کپتان بابر اعظم نے 59 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جیمز ونس10 اور کوشل مینڈس 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 27 اور عبدالصمد 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔





Source link

امریکی صدر نے مذاکراتی ٹیم کو پاکستان روانگی سے روک دیا
مذاکراتی ٹیم کا دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟ ٹرمپ نے بتادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 3 لانچ
پاکستان کا تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 3 لانچ
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)