پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی شکست دے دی

پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی شکست دے دی


پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی شکست دے دی

راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے تھے۔

لاہور: پی ایس ایل 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا بارہواں میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کو باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 

اسلام آباد کی جانب سے سمیر منہاس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حیدر علی 26 اور مارک چیپ مین نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

 

اس سے قبل راولپنڈیز کی اننگز میں کامران غلام 50 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عبداللہ فضل 23 اور ڈیرل مچل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور رچرڈ گلیسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ عماد وسیم کے حصے میں آئی۔۔





Source link

جنگ بڑھی تو خطہ امریکا اور اسرائیل کیلیے دوزخ بن جائے گا، ایران | Express News
مریم نواز اور محسن نقوی کی مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارکباد، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)