خطے کی صورتحال پر 4 فریقی اجلاس، اسلام آباد پر دنیا کی نظریں

خطے کی صورتحال پر 4 فریقی اجلاس، اسلام آباد پر دنیا کی نظریں


خطے کی صورتحال پر 4 فریقی اجلاس، اسلام آباد پر دنیا کی نظریں

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ایران امریکا جنگ کے تناظر میں آج اسلام آباد میں اہم سفارتی بیٹھک ہورہی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ خطے کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

اسلام آباد آج بھرپور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کہ ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آج صبح پاکستان پہنچیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 4 ملکی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران سے متعلق مذاکرات کے سلسلے میں چاروں ممالک کے درمیان مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے پاکستان کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ چاروں وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو نائب وزیراعظم ظہرانہ بھی دیں گے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی یہ اہم سفارتی بیٹھک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور بین الاقوامی برادری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔



Source link

مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
کراچی، شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)