GTA6 Ban Continues  | Express News

GTA6 Ban Continues | Express News



وسطی ایشیائی ملک تاجکستان نے مشہور ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (جی ٹی اے) پر عائد پابندی برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ آنے والا چھٹا ایڈیشن بھی ملک میں دستیاب نہیں ہوگا۔

حکام کا مؤقف ہے کہ جی ٹی اے سیریز میں تشدد، چوری، قتل اور مجرمانہ سرگرمیوں کو نمایاں کیا جاتا ہے اور چونکہ یہ گیم نوجوانوں میں مقبول ہے، اس لیے اس کے ان پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق تاجکستان نے 2024 میں کاؤنٹر اسٹرائیک سمیت کئی ویڈیو گیمز پر پابندی عائد کی تھی۔

تاجکستان کی وزارت برائے داخلہ امور کے حکام کا کہنا تھا کہ ان گیمز کا مواد قومی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا اور جرائم کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔

فی الحال اس بات کے کوئی آثار نہیں کہ حکومت جی ٹی اے 6 کی متوقع 19 نومبر 2026 کی ریلیز سے قبل پابندی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان واحد ملک نہیں جہاں جی ٹی اے پر پابندی عائد ہے۔ تھائی لینڈ میں 2008 سے اس سیریز پر مکمل پابندی برقرار ہے جبکہ ملائشیا نے بھی پرتشدد ویڈیو گیمز پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اسی طرح جرمنی، آسٹریلیا اور بعض مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں بھی جرم، منشیات یا دیگر قابلِ اعتراض مواد پر مبنی گیمز پر مختلف نوعیت کی سنسرشپ یا ضوابط نافذ ہیں۔



Source link

salman akram raja admit differences and disorder in pti | Express News
کراچی کو فراہمی آب کا منصوبہ۔۔۔’’کے فور‘‘ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
Venezuela: Three-year-old rescued and taken to hospital six days after quake
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)