FIFA suspends Nepal Football Association’s membership with immediate effect | Express News

FIFA suspends Nepal Football Association’s membership with immediate effect | Express News



عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت اور فیفا قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث آل نیپال فٹبال ایسوسی ایشن (اے این ایف اے) کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی۔

فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ نیپالی فٹبال کے انتظامی معاملات میں بیرونی مداخلت کے الزامات اور طویل تنازع کے بعد کیا گیا۔ اس سے قبل نیشنل اسپورٹس کونسل نے بھی اے این ایف اے کو تین ماہ کے لیے معطل کیا تھا، تاہم بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ کونسل بیورو نے فیفا قوانین کے آرٹیکل 14 کی شق 1(i) اور شق 3 کے تحت تیسرے فریق کی واضح مداخلت کے باعث اے این ایف اے کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق نیپال فٹبال ایسوسی ایشن فیفا رکنیت کے تمام حقوق سے محروم ہو گئی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں نیپال کی قومی اور کلب سطح کی ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی جب تک معطلی ختم نہیں ہو جاتی۔

فیفا نے مزید واضح کیا کہ پابندی کے دوران اے این ایف اے، اس کے رکن ادارے اور عہدیداران نہ تو فیفا اور نہ ہی ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے ترقیاتی پروگراموں، تربیتی کورسز یا مالی معاونت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فیفا نے اپنی رکن تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطلی کے دوران اے این ایف اے یا اس کی ٹیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کے کھیلوں کے روابط قائم نہ کریں۔



Source link

نیٹو نے ایران جنگ میں ہمیں مایوس کیا، یورپ نے بھی ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ
328,000 لیگو کے ٹکڑوں سے بنی کار نے نیا ریکارڈ بنا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)