تجاوزات کیخلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر میئر کراچی اور دیگر کو نوٹسز جاری | Express News

تجاوزات کیخلاف عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر میئر کراچی اور دیگر کو نوٹسز جاری | Express News



کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 2016 میں شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور کے ایم سی کے وکیل نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تجاوزات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے برخلاف نگرانی کا موثر نظام نہیں بنایا گیا۔ کے ایم سی کی ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ قائم ہوچکی ہیں۔ میئر کراچی بطور سربراہ کے ایم سی اور میونسپل کمشنر بطور انتظامی افسر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔

وکیل کے مطابق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں افسران عدالت میں پیش ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔





Source link

بارکھان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر توصیف احمد بھٹی سمیت 5 جوان شہید
Good News for Motorcycle, Car, and Commercial Vehicle Owners in Punjab | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)