بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا

بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا


بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا

بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہوچکا ہے۔

نام نہاد وشو گرو کے دعویدار بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں جبکہ عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیاء میں سیکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

 بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہوگا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

فرسٹ پوسٹ کی جانب سے کہا گیا کہ واضح ہے کہ امریکا اب بھارتی سمندر، بھارت اور اس کی  نام نہاد اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو رہا ہے، بھارت کا خیال تھاکہ چین کے خلاف ان کا امریکا کے ساتھ اتحاد فطری ہے مگر حالات بالکل اس کے برعکس ہو چکے ہیں۔

 امریکی عہدیدارنائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ  نے کہا تھا کہ   امریکا بھارت کواس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے بھارت کے “نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر” ہونے کے دعوؤں کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کردی ہے، پاکستان اپنے مؤثرعلاقائی کردار اور اسٹریٹجک اہمیت کے باعث عالمی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔



Source link

امریکا ایران مذاکرات کا اثر، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
سیکیورٹی چیک یا تذلیل؟ جرمن فٹبال ٹیم کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)