کراچی میں آج دوسرے دن بھی بارش، لیاری میں ژالہ باری، بازاروں میں افراتفری پھیل گئی

کراچی میں آج دوسرے دن بھی بارش، لیاری میں ژالہ باری، بازاروں میں افراتفری پھیل گئی


کراچی میں آج دوسرے دن بھی بارش، لیاری میں ژالہ باری، بازاروں میں افراتفری پھیل گئی

گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بارش شہر قائد میں 19 افراد جاں بحق ہوئے تھے

کراچی میں آج دوسرے دن بھی اچانک بدلتے موسم نے شہریوں کو حیران کر دیا، جہاں مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

شہر کے علاقوں ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ صدر میں بھی تیز بارش نے سڑکوں کو پانی سے بھر دیا۔

حیران کن طور پر لیاری کے علاقے میں ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔

بارش شروع ہوتے ہی عید کی خریداری میں مصروف شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی، اور کئی بازاروں میں دکانداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیز ہواؤں کے باعث جگہ جگہ سائن بورڈز اور دیگر اشیاء گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے بارش شہر قائد میں مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔



Source link

پہلی بار ایران کا وار کامیاب؟ امریکی F-35 طیارہ نشانے پر، ہنگامی لینڈنگ نے تہلکہ مچا دیا
کاسا۔1000منصوبے میں  پاکستان کی اہم اقتصادی کامیابی، 27 ملین ڈالر کی نمایاں بچت | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)