کراچی، عید الفطر پر زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف سندھ پولیس اور موٹر وے پولیس کا آپریشن | Express News

کراچی، عید الفطر پر زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف سندھ پولیس اور موٹر وے پولیس کا آپریشن | Express News



کراچی:

جامشورو ٹول پلازہ پر اوور لوڈنگ، زائد کرایہ اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف جاری خصوصی کارروائی میں ایس پی موٹروے پولیس عدیل شہزاد اور ڈی پی او جامشورو ظفر صدیق نے شرکت کی۔

اس موقع پر موٹروے پولیس اور سندھ پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

حکام کے مطابق پبلک سروس وہیکلز میں زائد مسافر بٹھانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے پی ایس ویز کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضافی لوڈ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو فوری طور پر اتارا جا رہا ہے اور کسی صورت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس قیصر نیازی کے مطابق کمزور اور خراب ٹائروں کے ساتھ ہائی ویز پر سفر پر پابندی عائد ہے اور سخت چیکنگ جاری ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔





Source link

مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی دھمکی
پہلی بار ایران کا وار کامیاب؟ امریکی F-35 طیارہ نشانے پر، ہنگامی لینڈنگ نے تہلکہ مچا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)