ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں طلبہ واساتذہ کیساتھ خصوصی نشست، انفارمیشن وارفیئر پر تفصیلی گفتگو
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کےسوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ واساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کی جس میں قومی سلامتی کے اموربشمول انسداد دہشتگردی اورانفارمیشن وارفیئرپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیرِملت یونیورسٹی آمد پراساتذہ، فیکلٹی ممبران اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کےسوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
خصوصی نشست کےبعدشرکاء کاکہنا تھا کہ خصوصی سیشن میں کئی ابہام دور ہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیااستعمال سےمتعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی، معرکہ حق کی تاریخی فتح نےپاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کومزید مستحکم اوربلند کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لیے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شرکاء نے مزید کہا کہ نوجوانوں کوجعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی حقیقت اور مستند ذرائع سے تصدیق ناگزیر ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلرشفاء تعمیرِ ملت یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد اقبال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کےاستحکام اورسلامتی کے لیے مثبت کردارادا کرناچاہیے۔
اساتذہ اور طلباء نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظرمسلح افواج کیساتھ یکجہتی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شہروں، بالخصوص وزیرستان کے طلبہ نے خصوصی نشست کو مثبت اور مؤثر پیشرفت قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں سراہا۔











