پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز کی راولپنڈیز کو شکست
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: پی ایس ایل گیارہ کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز اور راولپنڈیز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل گیارہ کا 10 واں میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز اننگز
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ڈیرل مچل 65 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
120 (70) runs partnership, scored crucial 50s and recovered the team from 55/3.
Well played boys @sambillings, @dazmitchell47 👏#PINDIZvKK #HBLPSL11 #MadeOfPindi pic.twitter.com/QIjrerDJAR
— RawalPINDIZ (@thepindiz) April 2, 2026
علاوہ ازیں سیم بلنگز 58، کپتان محمد رضوان 21 اور کامران غلام 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عبداللہ فضل نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، خوشدل شاہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ میر حمزہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
Straight through him! 🎯🏏
Hassan Ali beats Billings and ends a fiery knock!#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvKK pic.twitter.com/z4bY7Fq5Tm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
کراچی کنگز اننگز
جواب میں کراچی کنگز کے بیٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
W W W ✅
Kings on Top 💙❤ pic.twitter.com/XISGcAJh8X
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) April 2, 2026
اعظم خان نے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر جیت کو یقینی بنایا جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر 50، سلمان آغا 29 اور محمد وسیم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Azam Khan brings up his fifty in style! 🤩#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvKK pic.twitter.com/4fXED5a1CL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
راولپنڈیز کے ڈیرل مچل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔











