میاں بیوی کے جھگڑے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق | Express News

میاں بیوی کے جھگڑے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق | Express News


شاہ لطیف ٹاؤن میں میاں اور بیوی کے درمیان سر راہ جھگڑے میں ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی اہلیہ ملزمان کے ہمراہ موقع فرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں میاں بیوی کے درمیان سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کے ابتدائی بیان کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ، اس حوالے سے ایس ایچ او ممتاز مروت نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے میں فائرنگ سے 38 سالہ غلام نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مقتول کے 9 سالہ بیٹے علی رضا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ اپنی والد اور والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ اس دوران والد اور والدہ میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر والد نے موٹر سائیکل روک کر والدہ کو تھپڑ مارے ، والدہ نے کسی کو فون کیا تو کچھ لوگ موٹر سائیکل پر آئے اور میرے والد کو مارا پیٹا اس دوران 2 سے 3 گولیاں چلیں جو والد کو لگی جبکہ میری والدہ فائرنگ کرنے والے افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلی گئیں،

ایس ایچ او کے مطابق مقتول کو سینے اور پیٹ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔ مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا جبکہ وہ 2 بچوں کا باپ تھا جس میں ایک بیٹی شادی شدہ ہے ، مقتول شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 اے کا رہائشی تھا۔

پولیس نے مقتول کے عینی شاہد بیٹے کے ابتدائی بیان پر واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کے قریب موجود دیگر عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکے۔





Source link

Traffic lights and roads melting due to extreme heat in Europe | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
Venezuela earthquake: Two boys pulled from rubble among 33 people rescued
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)