مودی ٹرمپ کے آگے بے بس، کیجریوال اور دیگر رہنماؤں کی بھارتی قیادت پر سخت تنقید

مودی ٹرمپ کے آگے بے بس، کیجریوال اور دیگر رہنماؤں کی بھارتی قیادت پر سخت تنقید


مودی ٹرمپ کے آگے بے بس، کیجریوال اور دیگر رہنماؤں کی بھارتی قیادت پر سخت تنقید

بھارتی پنجاب اسمبلی نے امریکی تجارتی معاہدے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی

سابق وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بے بس اور تابع دار نظر آتے ہیں۔

کیجریوال کے مطابق مودی اندرونِ ملک زور و شور سے بات کرتے ہیں مگر ٹرمپ کے سامنے خاموش اور فرمانبردار بن جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دباؤ کے سامنے مودی کی کمزور پوزیشن نے ان کی قیادت کی سچائی آشکار کر دی ہے اور اگر وزیر اعظم بلیک میل ہو رہے ہیں تو ان کی اخلاقی حیثیت متاثر ہو چکی ہے۔

بھارتی میڈیا، بشمول انڈین ایکسپریس اور ٹائمز آف انڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ کے سامنے مودی کی کمزور پوزیشن نے عالمی سطح پر بھارتی قیادت کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی اور جے رام رمیش نے بھی تسلیم کیا کہ مودی بیرونی دباؤ کے سامنے جھک جاتے ہیں، جبکہ سو دی شی جاگرن منچ نے اسے بھارت کے قومی مفادات کے لیے غداری قرار دیا۔

مزید برآں بھارتی پنجاب اسمبلی نے امریکی تجارتی معاہدے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی، جس میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ بھارتی کسانوں کے لیے تباہ کن ہے، جس سے بھارتی حکومت کی غیر خودمختار پالیسیوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔



Source link

افغان طالبان کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، جنوبی وزیرستان حملے کی ویڈیو عراق کی نکلی
کینیا میں شدید بارشوں سے تباہ کن سیلاب، 66 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)