فضائی حملے میں زخمی ہونے والے سابق ایرانی وزیر خارجہ شہید ہو گئے – بول نیوز

فضائی حملے میں زخمی ہونے والے سابق ایرانی وزیر خارجہ شہید ہو گئے – بول نیوز


فضائی حملے میں زخمی ہونے والے سابق ایرانی وزیر خارجہ شہید ہو گئے

ایرانی ذرائع نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے

ایران کے سابق وزیر خارجہ اور سینئر سفارتکار کمال خرازی امریکا اوراسرائیل کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جس سے ایرانی سفارتکاری کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں حملے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں تھیں جبکہ خرازی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔ ایرانی ذرائع نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے  سابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ اسٹریٹیجک کونسل آن فارن ریلیشنز کے سربراہ تھے اور خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر رہنمائی فراہم کرتے رہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خرازی نہ صرف ایک تجربہ کار سفارتکار تھے بلکہ تعلیمی و اسٹریٹیجک حلقوں میں بھی ان کا بڑا اثر و رسوخ تھا۔ ان کی وفات سے ایران کے سفارتی اور فکری نظام میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔



Source link

وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے | Express News
Trump says Iran talks won’t be affected by downing of warplane | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)