شہر قائد میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

شہر قائد میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے


شہر قائد میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

گلشن حدید میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے، جس میں شہر کے کئی علاقوں میں تیز اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 69.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کیماڑی میں 56 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 48 ملی میٹر جبکہ گلستان جوہر میں 44.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں 43.5 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 39.4 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 36 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جناح ٹرمینل اور سرجانی ٹاؤن میں 35، 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر علاقوں میں ڈی ایچ اے میں 33 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 32.6 ملی میٹر اور شاہراہ فیصل پر 30.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ ماڑی پور میں 29 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 28.8 ملی میٹر اور کورنگی میں 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح گلشن حدید میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



Source link

National team head coach Mike Hesson undergoes successful surgery, health update released | Express News
اﷲ ہے بس پیار ہی پیار۔۔۔۔۔! | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)