شہرقائد میں موسم گرم، درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شہر قائد میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے اور آج بھی مطلع صاف، موسم گر م رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوا چل رہی ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔











