رجب بٹ کا ایمان سے شادی ختم کرنے کا اعلان

رجب بٹ کا ایمان سے شادی ختم کرنے کا اعلان


رجب بٹ کا ایمان سے شادی ختم کرنے کا اعلان

اہلیہ نے والدہ پر پرفیوم چرانے جیسے الزامات لگائے جسے برداشت نہیں کرسکتے، رجب بٹ

لاہور: معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ نے ایمان سے اپنی شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی لیکن اب رجب بٹ نے ایمان سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شادی کو ختم کرچکے ہیں اور اب اس رشتے کو بچانے کی مزید کوئی کوشش نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیوان ان کا بیٹا ہے اور وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے اور اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ساری جائیداد کیوان کے نام ہے۔

رجب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے ان کی والدہ پر پرفیوم چرانے جیسے الزامات لگائے جسے وہ برداشت نہیں کرسکتے۔ وہ ایک سال کی بیوی کے لیے 30 سال کے والدین کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

خیال رہے کہ رجب بٹ کی شادی کے بعد سے ہی ان کی ازدواجی زندگی مسلسل مسائل کا شکار رہی ہے اور دونوں کبھی اکٹھے نہیں رہ سکے۔

ایمان کے بھائی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ رجب بٹ نے حمل کے دوران ایمان کو دھوکہ دیا ہے۔

تاہم اب رجب بٹ نے واضح کردیا ہے کہ ان کی شادی ختم ہوچکی ہے اور اب وہ صرف اپنے بیٹے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔



Source link

Pakistan women’s cricket team returns home after tour of South Africa | Express News
ڈوور ایئر فورس بیس پر ہلاک چھ امریکی فوجیوں کے اعزاز میں تقریب | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)