آئی سی سی نے دوران کیریئر ’ماں‘ بننے والی کھلاڑیوں کیلیے نئے اصول متعین کردیے | Express News

آئی سی سی نے دوران کیریئر ’ماں‘ بننے والی کھلاڑیوں کیلیے نئے اصول متعین کردیے | Express News


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حمل اور زچگی کے بعد کرکٹ میں واپسی سے متعلق نئے رہنما اصول متعارف کرا دیے ہیں۔

انگلینڈ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جاری کیے گئے ان رہنما اصولوں کا مقصد کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈز، کوچز اور طبی عملے کو ایسی عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے جس سے ماؤں کے لیے دوبارہ اعلیٰ سطح کی کرکٹ کھیلنا آسان ہو سکے۔

آئی سی سی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی رکن اور آسٹریلوی ٹیم کی ڈاکٹر فلپا اِنج کے مطابق یہ اقدام اس سوچ کو فروغ دیتا ہے کہ بچے کی پیدائش کسی خاتون کرکٹر کے کیریئر کا اختتام نہیں ہونی چاہیے۔

ان ہدایات میں جسمانی بحالی، ذہنی صحت، مرحلہ وار ٹریننگ، کرکٹ کے لیے مخصوص فٹنس اور مسلسل طبی نگرانی جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔

رہنما اصولوں میں بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق مشورے، کھیل کے مقامات پر فیڈنگ کی مناسب سہولیات، لچکدار ٹریننگ ماحول اور سفری معاونت کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی آفی فلیچر اور پاکستان کی سابق کپتان بسمہ معروف سمیت کئی کھلاڑی زچگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کر چکی ہیں جس سے اس اقدام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔





Source link

آبنائے ہرمز ایران کے انتظام میں رہے گی، جنگ کے بعد حالات پہلے جیسے نہیں ہوں گے، تہران | Express News
شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)