خیبر میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی متعدد بچیاں زخمی، دو کی حالت تشویشناک

خیبر میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی متعدد بچیاں زخمی، دو کی حالت تشویشناک


خیبر میں آسمانی بجلی گرنے سے مدرسے کی متعدد بچیاں زخمی، دو کی حالت تشویشناک

زخمی بچیوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے پائندہ چینہ میں دینی مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد بچیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 12 بچیاں زخمی ہوئیں جب کہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی بچیوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت علاقے میں ہلکی ہلکی بارش جاری تھی جب اچانک آسمانی بجلی مدرسے پر گرگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔



Source link

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)