جاپان میں فوجی مشق کے دوران بڑا حادثہ، ٹینک کا گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک | Express News

جاپان میں فوجی مشق کے دوران بڑا حادثہ، ٹینک کا گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک | Express News


جاپان کے جنوبی علاقے میں فوجی مشق کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اوئیتا صوبے کے ہیجودائی ٹریننگ ایریا میں پیش آیا، جہاں دیگر ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشق جاری تھی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ٹینک کے گن ٹرٹ کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور سیفٹی افسر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ٹینک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات تک ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشقیں معطل کر دی گئی ہیں، کیونکہ دونوں ٹینک ایک ہی نوعیت کے گولے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائپ 10 جاپان کا جدید ترین مین بیٹل ٹینک ہے، جسے 2011 میں فوج میں شامل کیا گیا تھا اور اسے جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔





Source link

ٹرمپ نے ایران پر حملے مؤخر کردیے، جنگ بندی میں توسیع کا اعلان – بول نیوز
قومی کراٹے اسٹار ٹریفک حادثے میں جاں بحق | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)