یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی | Express News

یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی | Express News


یونیورسٹی روڈ کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری بحق ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ سول سینٹر کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹینکر کو آگ لگا دی۔

عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا، مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار واٹرٹینکر نمبر TTB-837 کو آگ لگا دی۔

 آتش زدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا، جاں بحق ہونے والے 55 سالہ شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بشیر ولد عبدالحکیم کے نام سے کی گئی ، متوفی پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد کے قریب کا رہائشی اور لیاری گینگ وار پی أئی بی کالونی کے کمانڈر احمد علی مگسی کا ماموں تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔





Source link

اسلام آباد میں آج ٹریفک الرٹ، کئی اہم راستے بند، شہریوں کو متبادل راستوں کی ہدایت | Express News
امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل خریدنے کی اجازت دے دی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)